ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کو 24 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے بھونکا راجا پاکسے نے 45 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی، وانندو ہاسارنگا ڈی سلوا نے 36 جبکہ دھننجایا ڈی سلوا نے اٹھائیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین، جبکہ نسیم شاہ، شاداب خان اور افتخار احمد ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے، جواب میں پاکستان کی ٹیم جسے میچ جیتنے کیلئے 171 رنز کا ہدف ملا تھا کی بیٹنگ لائن فلاپ رہی اور پوری ٹیم 147 رنز پر آئوٹ ہو میچ 23 رنز سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان صرف 55 رنز بنا سکے تاہم ان کے یہ 55 رنز بھی 49 گیندوں پر سکور ہوئے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، افتخار احمد 32 رنز بنا پائے، فخر زمان اور آصف علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے ، پاکستان کے آٹھ کھلاڑی سکور ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہے۔