ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل اسپتال کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی بھر گیا۔ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا اور کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل اسپتال کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گائنی اور بچوں کےوارڈز میں بارش کا پانی بھرنے پر مریضوں کو وارڈز سے نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اسپتال پہنچیں۔
کینٹ بورڈ کی حدود بھی بارش کے پانی سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اس کی حدود میں تجاوزات کا آپریشن بھی مکمل نہیں ہوسکا۔شاہراہ ریشم پر سیلابی صورتحال کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔