زمبابوے کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسڑیلیا کی ٹیم کو اس کے ہوم گرائونڈ پر شکست دیدی، زمبابوے کی ٹیم جس نے پہلی مرتبہ 1992 میں آسڑیلیا کا دورہ کیا تھا کو بالآخر 30 سال کے طویل وقفے کے بعد آسڑیلوی سرزمین پر ون ڈے میچ میں جیت ملی ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے آسڑیلوی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دیکر یہ تاریخی کامیابی کی ہے، زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلوی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ان کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب پوری آسڑیلوی ٹیم 31 اوورز میں صرف 141 رنز پر پویلین لوٹ گئی، آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرا بڑا سکور گیلن میکسویل کا تھا تو 19 رہا، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی آسڑیلوی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، زمبابوے کی جانب سے ریان برل نے پانچ، براڈ ایونز نے دو جبکہ رچرڈ نگارووا ، وکٹر اور سین ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل، جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39 اوورز میں سات وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے تاریخی فتح اپنے نام کی، زمبابوے کی جانب سے کپتان ریگس چکابووا نے 37، تادیوانشے مارومانی نے 35 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے تین، مچل سٹارک، کیمرون گرین، مارکس سٹونیس اور آشن اگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کے ریان برل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔