اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کومتوقع ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کیلئے 160 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی عالمی اپیل جاری کی اور کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے ہاتھوں کرہ ارض کی تباہی کی جانب نیند میں چلنا بند کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ آج پاکستان ہے تو کل ایسا کسی اور ملک کے ساتھ ہو سکتا ہے اور پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے سب سے زیادہ دوچار ممالک میں ہوتا ہے۔