ایشیا کپ، پاکستان بھارت کا ہائی ولٹیج ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز آج روایتی حریف بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ سے کرے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، ریشب پنٹ، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، رویچندرن اشون، یوجویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اویش خان پر مشتمل ہے۔آخری بار دونوں ٹیمیں گزشتہ سال اکتوبر میں ٹی20 ورلڈ کپ میں مدمقابل آئی تھیں، جس میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --