بیلی جین ٹینس کنگز کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تاجکستان کو شکست دے دی۔تاجسکتان کے شہر دوشمبے میں جاری ویمنز ٹینس کنگز کپ ( فیڈ کپ )میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تاجکستان کو 0۔3 سے شکست دے دی ، پہلے سنگل میچ میں اوشنا سہیل نے کامیابی حاصل کی ،دوسرے سنگلز میں سارہ محبوب نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو دو صفر کی سبقت دلادی۔
اس کے علاوہ ڈبل مقابلے میں مہک کھوکھر اور نور ملک نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو تین صفر سے فتح دلوادی ۔پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو منگولیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم تیسرا میچ جمعرات کو ترکمانستان کے خلاف کھیلے گی، کامیابی کی صورت میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔