اٹلی سمیت یورپ میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی

اٹلی سمیت یورپ میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی

یورپ میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو طوفان نےاپنی لپیٹ میں لے لیا اور  اس دوران تیز ہواؤں نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جب کہ بہت سے درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اٹلی اور آسٹریا میں زیادہ تر اموات درخت گرنے کی وجہ سے ہوئیں،  اس کے علاوہ تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے وینس کےگھنٹہ ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کےمطابق طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 224 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے موبائل ہاوسسز بھی گرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان اور بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات  میں 13 افراد  ہلاک ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل  ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --