وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چیئرمین نادرا طارق ملک نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ کو چیئرمین نادرا طارق ملک کی جانب سے لئے گئے ڈیجیٹل گورننس اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین نادرا طارق ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف ڈیجیٹل آن لائن سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے نادرا کے ڈیجیٹل گورننس اقدامات کو سراہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نادرا کے ڈیجیٹل گورننس اقدامات سے گڈ گورننس میں شفافیت آئے گی،چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا کہ یار کردہ جدید آن لائن نظام کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں اب پاور آف اٹارنی آن لائن گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے
آزمائشی مرحلے میں امریکا اور برطانیہ میں موجود 10 مشنز میں جدید آن لائن شروع کیا گیا ہے، نادرا کے جدید آن لائن نظام کا دائرہ کار بہت جلد پوری دنیا کے موجود پاکستانی مشن میں پھیلایا جائے گا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین نادرا نے اسمارٹ کارڈ کے سیکورٹی فیچرز کے بارے میں بھی آگاہ کیا شناختی کارڈ میں وہ سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جس سے یہ دنیا کا محفوظ ترین کارڈ بن گیا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کہ پاکستان میں موجود سفارتی مشنز کو اسمارٹ کارڈ ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین نادرا نے چمن اور طورخم بارڈر پر نادرا کا تیار کردہ انٹیگریٹد بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا نادرا کا انٹیگریٹد بارڈر مینجمنٹ سسٹم دنوں ممالک کے شہریوں کو ان کی نقل و حرکت اور سفری دستاویز کی فوری تصدیق کو یقینی بناتا ہے،بلاول بھٹو کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول میں حائل مشکلات کو دور کرتے ہوئے مخصوص وراثتی سرٹیفکیٹ ڈیسک قائم کیے، اب بیرون ملک مقیم پاکستانی وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور ان کو پاکستان آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔