سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دیا جانا انتہائی تشویشناک ہے، تشدد کے باعث ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازگل پر یہ تشدد اس وقت کیا گیا جب انہیں اغوا اور نامعلوم مقام پر رکھا گیا، ان پر دوبارہ تشدد تھانے میں کیا گیا، یہ سازش کا حصہ ہے۔