پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ۔

 رانا ثنااللّٰہ نے جدہ میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت گزر چکا، پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک عمرانی فتنے، فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، انتخابات وقتِ مقررہ پر ہوں گے  اور  سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی، وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانا ثنا اللہ اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --