پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل جنہیں بغاوت کے مقدمے میں وفاقی پولیس نے گرفتار کیا ہے اب تنہا دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں نے شہباز گل کے اداروں کیخلاف بیان سے خود کو الگ کرلیا ہے اور کوئی بھی ان کے ساتھ کھڑا نظر نہیں آتا ہے، شہباز گل جب گرفتاری کے بعد اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے تو اس وقت بھی پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما ان کے ساتھ نہیں تھا، شاہ محمود قریشی تک نے شہباز گل کے اداروں کیخلاف بیان اور ہرزہ سرائی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اپنے خطاب میں شہباز گل کی گرفتاری کے حوالے سے نہ ہی کوئی احتجاج کی کال دی اور نہ ہی کوئی مذمتی بیان جاری کیا ہے، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی شہباز گل کے بیان سے اعلان لاتعلقی کردیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں شہباز شریف کے بیان کو غلط اور نقصان دہ قرار دیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بیان سے پاکستان تحریک انصاف کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہوتا کون ہے اس طرح کے بیان دینے والا، پاک فوج وہ ادارہ ہے جو اس ملک کے عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہوتا ہے، شہباز گل کو قطعی طور پر یہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو فوری طور پر ان کے بیان سے الگ ہونے کا اعلان کردینا چاہئے۔