تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل اپنے حالیہ متنازع سیاسی بیان جس میں انہوں نے وفاقی حکومت پر اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کا الزام لگایا تھا بظاہر اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن چکے انہوں نے بار بار سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرنے اور ان کے حق میں بیانات دے کر تبلیغی جماعت کے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی جس کے مطابق وہ سیاست کا حصّہ نہیں بنے گی یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے پہلے سے ہی کسی عہدے پر فائز نہیں ہیں اور تبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنما ان کے سیاسی بیانات سے لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں مولانا کے حالیہ بیانات کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تبلیغی جماعت باقاعدہ ان کے بارے میں کوئی واضح اعلان کرنا ضروری سمجھے یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں نے مولانا طارق جمیل نے ملک بھر اور بیرون ممالک اپنے ہزاروں چاہنے والوں کی تعداد میں قابلِ ذکر اضافہ کیا وہ ہمیشہ صرف دین کی ہی بات کرتے رہے اور سیاست کو کبھی موضوع بنانے سے گریزاں رہے اس سے قبل بھی کچھ نامور عالم دین جنہوں نے مذہبی جماعت سے اپنا سفر شروع کیا تھا بعد از مقبولیت حاصل کرنے کے سیاست میں کود پڑے جن میں بہت کم کامیاب ہو سکے زیادہ تر نہ دین کے رہے نہ سیاست میں کامیاب ہو سکے، مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کرپشن کیسز کا شکار فرح گوگی سے ملاقات کر رہے ہیں، یہ ویڈیو کلپ اس دور کا ہے جب فرح گوگی کا بنی گالہ بہت آنا جانا تھا اور اس دوران مولانا طارق جمیل بھی بنی گالہ باقاعدگی سے حاضری لگواتے تھے۔