کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے شجر عباس 200 میٹر دوڑ کے فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے شجر عباس 200 میٹر دوڑ کے فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شجر عباس نے 200 میٹرز کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا،پاکستان کے نوجوان اسپرنٹر شجر عباس سیمی فائنل کی پہلی ریس میں 20.89 کی ٹائمنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے، ہیٹ سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کی کوالی فیکشن کا انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا، پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں رہنے میں کامیاب رہے اور آٹھویں پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے ۔ اس ریس کے فائنل میں پہنچنے والے وہ ایشیا کے واحد ایتھلیٹ ہیں فائنل ریس ہفتے کی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوگی۔ شجر عباس پچاس سالوں میں فکامن ویلتھ گیمز کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی اتھلیٹ ہیں۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --