الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3 ، این اے24چارسدہ 2، این اے 31پشاور5 ، این اے 45کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی جب کہ کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کرےگا۔