ہنگری کی دفاعی افواج کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل Romulyz Ruszin Szendi نے اسلام آباد میں فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ملاقات کی۔مہمان شخصیت نے پاک فضائیہ کے افسران کی ٹھوس پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا اور گزشتہ برسوں میں خصوصاً ملکی محاذ پرپاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا ۔ائیر چیف نے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور پاک فضائیہ اورہنگری کی فضائیہ کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔دونوں شخصیات نے تربیت اور ملکی پیداوار سمیت دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔