کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے بالآخر پہلا میڈل حاصل کرلیا۔جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔

یہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا تمغہ ہے۔شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

 

نوجوان جوڈوکا اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے پہلی مرتبہ 90 کے جی باؤٹ میں شرکت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --