موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اٹلی اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان سرحد تبدیل ہونے لگی۔جنوبی سوئٹزر لینڈ کے شہر والیس کی میونسپلٹی زرمت کے جنوب میں واقع تھیوڈل گلیشیئر آہستہ آہستہ اپنی جگہ تبدیل کر رہا ہے۔
دونوں ممالک کی سرحدیں گلیشیر کی نکاسی آب والی نالیوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اسکیئنگ کی غرض سے یہاں کا رخ کرتی ہے، تاہم گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے بارڈر بدل رہے ہیں۔