پاکستان اور امریکہ نے پاک امریکہ ورکنگ گروپس کو فعال بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ معاہدہ جمعرات کو اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امریکی تعاون کے منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔