پاکستان اور چین نے سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی فائدے کیلئے اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے کا بھی عزم ظاہر کیا۔