فل کورٹ بنانے کے معاملے پر آج فیصلہ ہوگا یا نہیں،کچھ نہیں کہہ سکتا،چیف جسٹس

فل کورٹ بنانے کے معاملے پر آج فیصلہ ہوگا یا نہیں،کچھ نہیں کہہ سکتا،چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیےکہ فل کورٹ بنانے کے معاملے پر آج فیصلہ ہوگا یا نہیں،کچھ نہیں کہہ سکتا،فل کورٹ بنانے کے لیے مزید قانونی وضاحت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے چوہدری شجاعت حسین اور پیپلز پارٹی کی کیس میں فریق بننےکی درخواست منظور کرلی ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  دلائل سن کر فیصلہ کریں گے کہ فل کورٹ بنانا ہے یا نہیں، فل کورٹ بنانے کے معاملے پر آج فیصلہ ہوگا یا نہیں،کچھ نہیں کہہ سکتا، فل کورٹ بنانے کے لیے مزید قانونی وضاحت کی ضرورت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --