ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایجنڈے کے نتیجے میں بھاری قرضوں کے بوجھ، بدانتظامی اور معاشرے کی پرتشدد انداز میں تقسیم نے ملک کو اقتصادی سونامی سے دوچار کر دیا ہے۔
عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بدترین حکومت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
شیری رحمان نے کہاکہ ستر سال کی مدت میں پاکستان کا کل قرضہ چوبیس ہزار ارب روپے تھا جبکہ سابقہ حکومت نے چار سال کے عرصے میں پچاس ہزار ارب روپے کے قرضے حاصل کیے۔