سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ثبوت کے ساتھ اپنے جنون کو عدالت میں کیوں نہیں لے جاتے، ورنہ ہمارے وکلاء آپ کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ افسوس کہ آپ نے کبھی آئین پڑھا ہی نہیں کیونکہ غداری کے ارتکاب سے آپ کو کچھ نہیں بچا سکتا۔
Still not over the AbsolutelyNot phone call? Why don’t you take your obsession with proof to court – otherwise you will be hearing from our lawyers for defamation & lies. PS: pity you never read the constitution cuz nothing is going to save you for committing treason. https://t.co/dFFUbRitzo
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 21, 2022
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سندھ کے چوری کردہ پیسے سے وفاقی حکومت گرائی گئی اور این آر او ٹو لیا گیا، اب مصدقہ مجرم آصف زرداری پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چُرانے نکلے ہیں۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عزت مآب سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ اس تباہی سے آگاہ نہیں؟ کیا جمہوریت، آئین، قوم کی اخلاقیات کی تباہی کا یہ سلسلہ سوموٹو کیلئے موزوں نہیں؟