سہ فریقی ٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

سہ فریقی ٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

آئرلینڈ میں جاری ویمنز سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث 14، 14 اوورز تک محدود کردیا تھا، پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چودہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے جس میں منیبہ علی کے 29 رنز نمایاں تھے جبکہ ندا ڈار نے چھبیس رنز کی اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے جین میگوائر اور لورا ڈینلی نے دو دو جبکہ ایوا کیننگ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ چودہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا پائی اور میچ 13 رنز کے فرق سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے گیبی لیوس 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، فاطمہ ثنا اور طوبیٰ حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ندا ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم پہلے میچ میں آسڑیلیا سے شکست کھا چکی ہے جبکہ پاکستان اور آسڑیلیا کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --