منی لانڈرنگ کیس،فرح گوگی کی والدہ کے وکیل نے نیب میں تحریری جواب جمع کرا دیا

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں فرحت شہزادی اور ان کی والدہ کے وکیل نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔فرح خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب لاہورنے فرح خان کا جواب وصول کرنےسے انکار کردیا  جس کے بعد نیب کو تحریری جواب بھجوا دیا ہے۔فرح خان کے وکیل نے بتایا کہ فرح اوراحسن جمیل کو نوٹس کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا کیونکہ نیب پرائیوٹ آدمی پرکیس نہیں کرسکتا، اگر ثبوت ہیں تو اینٹی کرپشن سامنے لائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --