شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں،وزیراعظم

شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں،وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دیں، یوم شہدائے کشمیر ان قربانیوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ کشمیریوں نے نسلوں سے بھارتی جبر کے سامنے زندہ رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --