لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو کم سن گھریلو ملازموں پر تشدد سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کراچی کے رہائشی دو کم سن بھائی ایک سال سے نصر اللہ نامی شہری کے گھر کام کر رہے تھے۔12 سالہ کامران اور 6 سالہ رضوان پر اہلخانہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔دونوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر ملزمان انہیں نجی ہسپتال لے کر گئے۔ہسپتال کے عملے نے بچوں کی حالت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے کم سن بھائیوں پر تشدد کے الزام میں نصراللہ اور دو خواتین سمیت 5 افرادکو گرفتار کر لیا۔۔ گرفتار ہونے والوں میں نصر اللہ کی بیوہی شبانہ ،بہو حنا اور بیٹے محمود اور ابوالحسن شامل ہیں۔مرنے والے بچے کامران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بچوں کو فریج سے اشیا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔