بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں کار کھائی میں جا گری، حادثے سے 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثہ چمن کے علاقے شیلا باغ کے قریب پیش آیا جب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، لیویز کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، حادثے کے بعد لیویز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو چمن ہسپتال منتقل کیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق کار تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوئی اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔