سینیٹر میر سرفراز بگٹی ہفتے کے روز بلوچستان کے علاقے روجھان پور میں ان کے قافلے کے قریب ہونے والے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں بال بال بچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹر سرفراز عید منانے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ کشمیر ڈیرہ بگٹی روڈ پر دھماکا ہوا۔
ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، سرفراز بگٹی کے گارڈز کو زخم آئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن سرفراز بگٹی 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔