بارشوں سے چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے کے واقعات میں 11جاں بحق

بارشوں سے چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے کے واقعات میں 11جاں بحق

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارشوں سے ہلاکتیں ہوئیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

موسلادھار بارشوں کے سبب صوبے بھر میں تین سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جس کے بعد مزید نقصانات سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیز بارش کے سبب کنل ار تمبو سمیت کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، کئی علاقوں میں برقی رو معطل ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کوہلو سمیت شہروں کو ملانے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے سبب سفر کرنا دشوار ہو گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چمن میں شدید بارشوں کے سبب پنجاب لورالائی روڈ کو بند کر دیا گیا۔ پانی جمع ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 طوفانی بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوئے جس کے سبب کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --