آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بتیس، کراچی اڑتیس، پشاور اٹھائیس، کوئٹہ پچیس، گلگت سترہ، مری اٹھارہ اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرم موسم، لیہہ میں خشک جبکہ جموں، اننت ناگ اور شوپیاں میں گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انتیس، لیہہ بارہ، اننت ناگ سترہ اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔