آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور انتیس، کراچی انتیس، پشاور اٹھائیس، کوئٹہ چھبیس، گلگت اٹھارہ، مری سترہ اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرم موسم، لیہہ میں خشک جبکہ جموں، اننت ناگ اور شوپیاں میں گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ دس، اننت ناگ اور شوپیاں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

-- مزید آگے پہنچایے --