ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، ایونٹ میں پاکستان نے 3 سلور اور 2 برانز میڈل جیتے۔
روس میں منعقدہ چوتھی ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخری روز علی اظہر نے پاکستان کیلئے تیسرا سلور میڈل حاصل کیا جبکہ شیراز علی اور محمد عالم نے کانسی کے تمغے جیتے۔
اس سے قبل وقاص افضل 125 کے جی کلاس اور محمد سعد نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں سلورمیڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 3 سلور اور 2 برانز میڈل حاصل کیے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کی 11رکنی ٹیم شریک ہوئی اور 34 پوائنس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔