پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چینی ساخت بحری جہاز کی پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ،پی این ایس تیمور کمشنینگ تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چینی مشن کے سربراہ راشد شیخ تھے ۔پی این ایس تیمور جدید ترین ہتھیاروں، سینسرز اور کمبیٹ مینجمنٹ سسٹم سے لیس تکنیکی طور پر جدید جہاز ہے۔پی این ایس تیمور جہاز پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت کو پائیدار فروغ دے گا اور پاکستان کے سمندری دفاع میں نمایاں اضافہ کرے گا۔