وزیراعظم شہبازشریف آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ایک ہفتے کے مختصرعرصے میں یہ وزیراعظم کاگوادرکادوسرادورہ ہے جہاں وہ مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کریں گے۔شہبازشریف جدیدہسپتال کی تعمیرکے لئے انڈس ہسپتال اورگوادرکے ترقیاتی ادارے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم کوگوادرکے بین الاقوامی ہوائی اڈے، بجلی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سمیت گوادرمیں جاری ترقیاتی سکیموں پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی، انہیں امن وامان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔اس کے بعدوزیراعظم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔