اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کو ادائیگی کے لئے 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں حویلی بہادرشاہ، بھکی اور بلوکی سمیت مختلف بجلی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بجلی پیدا کرنے والے آزادمنصوبوں کی دوسری قسط ادا کرنے کے لئے پاور ڈویژن کو چھیانوے ارب تین کروڑ روپے فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تین ماہ کی مدت میں کے الیکٹرک کے لئے 0.571 روپے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت کے زیرقبضہ غیرقانونی طورپر جموں وکشمیر کے مہاجرین کی آزادکشمیر میں مستقل آبادکاری کے لئے تین ارب سے زائد روپے کی منظوری دی۔