خارجہ امور کے بارے میں وزیرمملکت حنا ربانی کھر دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے 26 ویں دو روزہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریںگی جوکل روانڈامیں شروع ہورہاہے۔وہ آج ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گی۔وزیرمملکت اجلاس کے موقع پر متعددعالمی رہنمائوں سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریںگی۔دولت مشترکہ کے 54 ممالک کے رہنما دیگر مسائل کے ساتھ نوجوانوں ‘ ٹیکنالوجی’ جدت اور متعدد عالمی چیلنجز سے متعلقہ امور پر غور کریںگے ۔حناربانی کھروزیرمملکت دولت مشترکہ کے اہم اجلاس کے دوران ابتدائی اجلاس اور دوسرے مباحثوں میں پاکستان کا موقف پیش کریںگے۔
سارا جہان پاکستان > قومی > حنا ربانی کھر دولت مشترکہ سربراہان اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگی