پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز ( بی او جی ) کا 69واں اجلاس 23 جون بروز جمعرات کی صبح 11:30 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں پانچ نکات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
اجلاس کے ایجنڈا میں چیئرمین، چیف ایگزیکٹو ، چیف آپریٹنگ اور چیف فنانشنل آفیسرز کی رپورٹس کے علاوہ
مالی سال 23-2022 کے لیے پی سی بی کا سالانہ بجٹ, بی او جی کمیٹیز کی رپورٹس اور ان پر اپ ڈیٹ, عمر کی تصدیق کےلیے بنائی گئی پالیسی کی منظوری, کرکٹ اور کمرشل سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کی اپ ڈیٹس دی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ 24 جون بروز جمعہ کوصبح 11:15 بجے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اجلاس کی کاروائی کے حوالے سےمیڈیا نمائندگان کو آگاہ کریں گے۔