اسلام آباد میں آج سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں پریشرہارن والی گاڑیوں کا بھی داخلہ ممنوع ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کسی ان فٹ گاڑی کوفٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس اور انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے بھی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔