بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی۔
احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھارتی ہائی کمیشن تک جانے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور کارکن آمنے سامنے آگئے۔
لبیک لبیک اللھم لبیک
انقلاب انقلاب اسلامی انقلاب
بھارت میں آنحضور ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ میں نعرے#JI_MarchToIndianEmbassy pic.twitter.com/xVwOmbTfxB— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) June 9, 2022
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ گستاخانہ بیان پر اسلامی ممالک بھارتی سفیروں کو اپنے ملکوں سے نکالیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلاکر بھارت سے احتجاج کیا جائے۔
اس کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔