مختلف شہروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سکھ یاتری واہگہ بارڈر لاہورکے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
جوڑ میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے163سکھ یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔
پاکستان میں قدم رکھنے والے سکھ یاتریوں نے نعرے لگائے ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آنے والے یاتریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔
جوڑ میلے کی مرکزی تقریب گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی،سکھ یاتری ننکانہ صاحب،کرتار پور،روہڑی صاحب،سچا سودا سمیت دیگر مذہبی مقامات جائیں گے 7مذہبی مقامات پر رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتری 17جون کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔