رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب کا ادارہ رہے گا حکومتی معاملات نہیں چل سکتے، ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہئے کہ نیب کا ادارہ ہے کیا اور اس نے کیا کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی آج بھی کوشش ہے وہ دوبارہ عہدے پر آجائیں، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر کام کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں روکی، اگر کرپشن پکڑنی تو کوئی کمی نہیں، بدعنوانی روکنے کیلئے ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے موجود ہیں، سیاست پر اثرانداز ہونا ہے تونیب کی ضرورت ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا، 22 سال میں کتنے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا اور جرم ثابت ہوا؟
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2023 میں انشااللہ الیکشن ہوجائیں گے، ریٹائرڈ افسران اگر الیکشن چاہتے ہیں تو پھر الیکشن ہو جائیں گے، ملکی معیشت تباہ ہو رہی تھی تو ریٹائرڈ افسران 8 مارچ سےقبل کہاں تھے، آج سے ساڑھے 3 گھنٹے سے کم لوڈشیڈنگ ہوا کرے گی۔