محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے بعد بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی اور دادو میں 48 جبکہ لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور حیدر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں 42، اسلام آباد میں 41، کراچی میں 37، گلگت میں 33، کوئٹہ میں 32 اور لیہہ میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔