درختوں کو آگ لگاکر ٹک ٹاک بنانے کے الزام میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے 8 جون تک ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ٹک ٹاکر کے وکیل کے تاخیر سے پہنچنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ آپ نے آج ہی سماعت کی درخواست دی اور وکیل پیش نہیں ہوئے۔جبکہ نوشین سعید عرف ڈولی کے وکیل نے کیس کی تیاری کے سلسلے میں عدالت سے تھوڑا وقت مانگا ہے۔