وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشتعل مظاہرین نے گرین بیلٹ پر آگ لگادی، مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں اور گاڑی کو آگ لگا دی۔
ڈی چوک میں مشتعل مظاہرین نے شدید پتھراؤ کیا، جبکہ پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا، کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھا دی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے