حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے، تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت مانگی گئی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے نقص عامہ اور سڑکیں بند ہونے کے باعث پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔