کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز سید فیصل صالح حیات ایشین کلب فٹبال کنفیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہو گئے، ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی تاریخ میں پہلی بار یہ عہدہ کسی پاکستانی کو ملا ہے، ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے عہدیداران کے چنائو کیلئے کوالالمپور میں اجلاس ہوا جس میں رسمی کارروائی پوری ہونے کے بعد فیصل صالح حیات کی بطور نائب صدر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیافیصل صالح حیات چار سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے، نائب صدر منتخب ہونے کے بعد فیصل صالح حیات نے کہا کہ ایشین کنفیڈریشن کی نائب صدارت پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، ایشیا میں فٹبال کے فروغ کیلئے اپنا تجربہ بروئے کار لائوں گا، پاکستان کیلئے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔