پاکستان ریلوے کی رواں مالی سال آمدن 160 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، حنیف عباسی

5

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو رواں مالی سال کے اختتام تک ایک سو ساٹھ ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے دوران سو ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔

انہوں نے ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان ریلوے کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں