کھیل اور ثقافتی تقریبات پاکستان کا حقیقی چہرہ ہیں، عطا اللہ تارڑ

6

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کھیل اور ثقافتی تقریبات پاکستان کا حقیقی چہرہ ہیں اور ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں باقاعدگی سے ہونی چاہئیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزیراعظم کے سیاحت سے متعلق کوآرڈینیٹر یاسر الیاس خان کے ہمراہ پاکستان ٹورازم، اسپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسی تقریبات کھیلوں کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہیں اور لوگوں کو صحت بخش تفریحی سرگرمیاں مہیا کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے ان کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کے سیاحت سے متعلق کوآرڈینیٹر یاسر الیاس خان نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا اور سرحد پار ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کے سفارتی مشنز نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔ ان میں سری لنکا کا بدھ مت وفد اور نیپال سے تعلق رکھنے والے سارک چیمبر آف کامرس کے صدر بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں