آرمی چیف اور مالدیپ کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

9

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج اسلام آباد میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں