ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے ازبکستان کو 5-1 سے شکست دے دی

6

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے ازبکستان کو 5-1 سے شکست دے دی

آئچی ناگویا 2026: 20ویں ایشین گیمز کے مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ازبکستان کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے محمد عماد نے 18ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم 30ویں منٹ میں ازبکستان کے سلیم جونوف شوخ رخ بیگ نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

33ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی۔ 40ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے پینلٹی کارنر پر گول کیا اور پاکستان کی برتری 3-1 ہوگئی۔

45ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے پینلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور 4-1 کردیا، جبکہ 57ویں منٹ میں سفیان خان نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا پانچواں گول پینلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔

یوں پاکستان نے ازبکستان کو 5-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کامیابی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں